سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر انتخابی نشان کی جگہ امیدوار کی رنگین تصویر، نام اور تعلیمی اہلیت درج کرنے سے متعلق عرضی پر فی الحال کوئی نوٹس جاری کرنےسے انکار کردیا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اشونی اپادھیائے کو کہا کہ وہ اٹارنی جنرل کو عرضی کی کاپی سونپیں۔
عدالت نے کہا کہ 'وہ اس مسئلے پر نوٹس جاری نہیں کر سکتی۔
بینچ نے سماعت شروع ہوتے ہی مسٹر اپادھیائے کی جانب سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ سے کہا کہ موجودہ عمل کی وجہ سے کیا دقت آرہی ہے۔؟
اس پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ امیدوار کی اہمیت، اس کی مقبولیت وغیرہ ای وی ایم نہیں دیکھتی'۔
جسٹس بوبڑے نے اس کے بعد کہا کہ 'ہم اس مرحلے میں نوٹس جاری نہیں کررہے ہیں۔ آپ اٹارنی جنرل کو عرضی کی ایک کاپی سونپیں'۔
یواین آئی