جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیل بنچ نے ایڈووکیٹ ممتا شرما کی درخواست پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ درخواست گزار نے درخواست کی کاپی متعلقہ فریقوں کو دستیاب نہیں کرائی تھی۔
بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کی ایک ایک کاپی متعلقہ فریقین کو فراہم کرے اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ اب اس کیس کی سماعت 31 مئی کو صبح 11 بجے ہوگی۔
درخواست گزار نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے اور مقررہ مدت کے اندر نتائج کا اعلان کرنے کے لئے ایک معروضی طریقہ کار اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس مہیشوری نے کہا کہ سی بی ایس ای بارہویں بورڈ کے امتحانات کے سلسلے میں عدالت یکم جون کو فیصلہ لینے جارہی ہے۔
یو این آئی