چیف جسٹس این وی رمن کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے سماجی کارکن اور پیشہ ور وکیل چندرشیکھرن رماسامی کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ اگر درخواست گزار کو وزیر کا بیان پسند نہیں ہے تو وہ وزیراعظم کو خط لکھیں اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کریں۔ اگر وزیر صحیح نہیں ہیں تو وزیراعظم خود ہی انہیں ہٹادیں گے۔
تمل ناڈو کے دورے کے دوران جنرل سنگھ نے کہا تھا، 'آپ میں سے کوئی نہیں جانتا کہ ہم نے کتنی مرتبہ ایل اے سی کو پار کیا ہے۔ ہم اعلان نہیں کرتے۔ چینی میڈیا اسے کور نہیں کرتی۔'
مزید پڑھیں: بنگال تشدد معاملہ: مرکز، ریاست اور الیکشن کمیشن کو نوٹس
انہوں نے مزید کہا کہ چین اگر 10 بار لائن آف کنٹرول کو عبور کرتا ہے تو بھارت کم از کم 50 بار ایسا کرتا ہے۔ درخواست گزار کی دلیل تھی کہ جنرل سنگھ نے قوم کے خلاف نفرت، حقارت اور عدم اطمینان پھیلانے والا بیان دیا ہے۔'
یو این آئی