ETV Bharat / bharat

SC On Activist Gautam Navlakh سماجی کارکن گوتم نولکھا کو گھر میں نظر بند رکھنے کی اجازت

سپریم کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ سماجی کارکن گوتم نولکھا کو گھر میں نظر بند رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نولکھا کو گھر میں نظربندی کے دوران کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔Gautam Navlakha Under House Arrest

سماجی کارکن گوتم نولکھا کو گھر میں نظر بند رکھنے کی اجازت ملی

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 3:30 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایلگار پریشد-ماؤسٹ لنک کیس کے سلسلے میں جیل میں قید سماجی کارکن گوتم نولکھا کو راحت دیتے ہوئے ان کو گھر میں نظر بند رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ جسٹس کے ایم جوزف اور ہریشی کیش رائے کی بنچ نے کئی شرائط عائد کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالہ سماجی کارکن کو ممبئی میں ایک ماہ کے لیے گھر میں نظر بند رکھنے کے حکم کو 48 گھنٹوں کے اندر لاگو کیا جانا چاہیے۔ بنچ کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ یہ مقدمہ مستقبل قریب میں اپنے انجام کی طرف کوئی پیش رفت کرے گا۔ بنچ نے کہا کہ ہم سوچیں گے کہ گوتم نولکھا کو ایک ماہ کی مدت کے لیے گھر میں نظربند رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ عدالت عظمیٰ نے نولکھا کو 2.4 لاکھ روپے جمع کرنے کی بھی ہدایت دی۔Supreme Court allows activist Gautam Navlakha's request to be placed under house arrest

مزید پڑھیں:۔ بھیما کوریگاؤں: گوتم نولکھا کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کا حکم رد

بنچ نے مزید کہا کہ نولکھا کو گھر میں نظربندی کے دوران کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔درخواست گزار گھر میں نظربند ہونے کے دوران کمپیوٹر، انٹرنیٹ یا کسی دوسرے مواصلاتی آلے کا استعمال نہیں کرے گا۔ تاہم انہیں دن میں ایک بار 10 منٹ کے لیے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی طرف سے فراہم کردہ انٹرنیٹ کے بغیر موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ نولکھا کو ممبئی سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وہ کسی بھی طرح سے اپنے گھر میں نظربندی کے دوران گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن اور اخبارات کی اجازت ہوگی، لیکن یہ انٹرنیٹ پر مبنی نہیں ہو سکتے۔ بنچ نے کہا کہ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ عرضی گزار اور ساتھی سے تمام شرائط پر سختی سے عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ کسی بھی انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور یہ حکم کو فوری طور پر منسوخ کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.