ETV Bharat / bharat

ہائی کورٹ کے ججوں کے لئے سپریم کورٹ کے 48 وکلاء کے نام شارٹ لسٹ

ایس سی بی اے کے ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ سرچ کمیٹی کے سامنے غور کے لئے 69 نام آئے تھے، لیکن 9 اگست کو کمیٹی کے اجلاس میں ان میں 48 نام متفقہ طور پر منظور کیے گئے۔

supreme court advocate
سپریم کورٹ کے 48 وکلاء
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:30 PM IST

ملک کے مختلف ہائی کورٹوں میں ججوں کے عہدوں پر تقرری کے واسطے سپریم کورٹ کے قابل وکیلوں کی شناخت کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کی سرچ کمیٹی نے 48 وکلاء کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

ایس سی بی اے کے ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ سرچ کمیٹی کے سامنے غور کے لئے 69 نام آئے تھے، لیکن 9 اگست کو کمیٹی کے اجلاس میں ان میں 48 نام متفقہ طور پر منظور کیے گئے۔

کمیٹی نے گوہاٹی، منی پور، کیرالہ، اتراکھنڈ، دہلی، کلکتہ، الہ آباد، پنجاب و ہریانہ، راجستھان، مدراس، جھارکھنڈ، بمبئی، پٹنہ، تلنگانہ، کرناٹک، اڑیسہ اور جموں و کشمیر کے ہائی کورٹوں کے ججوں کے لئے وکیلوں کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
Azam Khan: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ضمانت، جلد رہائی ممکن

کمیٹی کے ارکان میں ایس سی بی اے کے صدر سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ، نائب صدر سینئر ایڈوکیٹ پردیپ رائے، سینئر ایگزیکٹو ممبر مہالکشمی پوانی، سینئر ایڈوکیٹ راکیش دویدی، شیکھر نپھڑے، وجے ہنسریا اور وی گری شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.