ETV Bharat / bharat

پائلٹ کے حامیوں نے اے پی عبداللہ کے خلاف احتجاج کیا - etv bharat urdu

بی جے پی کے قومی نائب صدراے پی عبداللہ کی جانب سے کانگریسی رہنما اورراجستھان کے سابق نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کو لے کر جو بیان دیا گیا ہیں اس کی مخالفت راجستھان میں بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

پائلیٹ کے حمایتوں نے اے پی عبداللہ کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:22 PM IST

Updated : Aug 10, 2021, 9:35 PM IST

راجستھان میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور کانگریس کے اعلیٰ رہنما مطالبہ کر رہے ہیں کہ اے پی عبداللہ کی جانب سے جو بیان دیا گیا ہے اس کو لے کر اے پی عبداللہ معافی مانگیں۔

آج بھی راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کئی علاقوں میں کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ آج اے پی عبداللہ کا پتلا جلایا گیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

پائلیٹ کے حمایتوں نے اے پی عبداللہ کے خلاف احتجاج کیا

مطاہرین اس بات پر اصرار کررہے تھے کہ اے پی عبداللہ اپنا بیان واپس لیں اور سچن پائیلٹ سے معافی طلب کریں۔

اس دوران کانگریس کے مقامی رہنماؤں سمیت کئی کانگریس کارکنان موجود رہے۔گذشتہ اتوار کے روز بی جے پی کے اے پی عبداللہ دارالحکومت جے پور کے دورے پر تھے۔

مزید پڑھیں:

جے پور: کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بہت جلد کانگریس کے سینیئر رہنما سچن پائلٹ بی جے پی جوائن کریں گے۔ اس بیان پر کانگرین کارکنوں نے احتجاج شروع کیا۔

سچن پائیلٹ پہلے ہی اشوک گہلوت کی قیادت میں راجستھان کی حکومت کے ساتھ تشیدہ تعلقات کی بنیاد پر سرخیوں میں رہے ہیں۔ اس اختلاف کے دوران یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ پارٹی سے کنارہ کشی اکتیار کرسکتے ہیں تاہم کانگریس ہائی کمان نے انہیں دلی طلب کیا تھا اور گہلوت کیمپ کے ساتھ انکی صلح جوئی کرائی تھی۔

Last Updated : Aug 10, 2021, 9:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.