ETV Bharat / bharat

ایس کے جیسوال نےسی بی آئی سربراہ کا عہدہ سنبھالا - سی بی آئی

جیسوال اس سے قبل سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ای ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ ممبئی کے پولیس کمشنر اور مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بھی رہ چکے ہیں۔

ایس کے جیسوال نےسی بی آئی سربراہ کا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : May 27, 2021, 1:57 AM IST

انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1985 کے بیچ کےافسر سبودھ کمار جیسوال نے بدھ کے روزمرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا۔

سی بی آئی کے افسروں اور عملے نے سی بی آئی ہیڈ کوارٹرمیں کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئےجیسوال کا استقبال کیا۔

عملہ جات، عوامی شکایات اور پنشنس وزارت کے پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منگل کی دیرشام جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مہاراشٹر کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی پی ایس افسر جیسوال کو ملک کی اہم تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کا ڈائریکٹر تعینات کرنے تجویز کو منظوری دی تھی ۔

جیسوال اس سے قبل سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ای ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ ممبئی کے پولیس کمشنر اور مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بھی رہ چکے ہیں۔

جیسوال انٹیلیجنس بیورو اور ریسرچ اینڈ اینیلیسیس ونگ ( آرڈبلیو اے) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ فروری کے پہلے ہفتے سے خالی تھا ۔ اس وقت کے ڈائریکٹررشی کمار شکلا کے سبکدوش ہونے کے بعد ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروین سنہا نےعبوری سربراہ کی حیثیت سےعہدہ سنبھالا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.