ریاست بہار کے دربھنگہ للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے طلبہ نے مظاہرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں جاری بدعنوانی اور پی جی فرسٹ و تھرڈ سمسٹر کے نتائج جاری نا کرنے کے خلاف یونیورسٹی ہیڈکوارٹر میں واقع بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے آل انڈیا طلباء یونین کے درجنوں ممبران نے یوم عہد منایا۔ ساتھ ہی رجسٹرار اور وائس چانسلر کو برخاست ہونے تک اس تحریک کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔ Students Protest In LNMU
مزید پڑھیں:۔ Demand Reconstruction of Babri Masjid: جے این یو میں طلبا یونین کا احتجاج
اس موقع پر طلباء یونین کے رہنماء پرنس کمار نے کہا کہ جب تک وائس چانسلر اور رجسٹرار کو برخاست نہیں کیا جائے گا، یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کام کرنے کی جگہ ہے اور کام نا کرنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں اومینس ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کو بدنام کرنے کی سازش چل رہی ہے، طلباء کے کیریئر کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر اور رجسٹرار پر بدعنوانی کا الزام ثابت ہو چکا ہے اس لئے ان دونوں کو برخاست کیا جائے۔