ETV Bharat / bharat

تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت بھی ضروری: شہر مفتی علیگڑھ - اردو نیوز علی گڑھ

مدرسہ دارالعلوم حسینیہ علی گڑھ کے بانی و ناظم نوجوان عالم دین مولوی محمد انعام بلند شہری کی جانب سے علی گڑھ شہر مفتی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کر شہر مفتی محمد خالد حمید کو مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کا سرپرست بنایا گیا۔ اس موقع پر شہر علی گڑھ کے دانشوران و سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

students need training with education: mufti muhammad khalid
تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت بھی ضروری: شہر مفتی علیگڑھ
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 8:22 PM IST

علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت بھی ضروری ہے کیونکہ جب تعلیم کے ساتھ تربیت بھی اچھی ہوگی تو طلبہ ملک و ملت کا نام خوب روشن کریں گے۔

دیکھیں ویڈیو

مفتی محمد خالد حمید نے مزید کہا کہ علی گڑھ کی ریاض کالونی میں زیر تعمیر مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بہت بہتر انداز میں دین کی خدمات انجام دے گا اور اس کے بانی و ناظم مولوی محمد انعام بلند شہری ایک نوجوان عالم دین ہیں ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس ادارے کو خوب ترقی عطا فرمائے۔

students need training with education: mufti muhammad khalid
شہر مفتی محمد خالد حمید کو مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کا سرپرست بنایا گیا

اس موقع پر مدرسے کے بانی و ناظم محمد انعام بلند شہری نے بتایا کہ اس میٹنگ میں شہر مفتی علی گڑھ جناب خالد حمید صاحب سے مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کا سرپرست بننے کی درخواست کی گئی، جس کو الحمدللہ شہر مفتی جناب خالد حمید صاحب نے قبول فرمایا اور اپنے نیک مشوروں کے ساتھ خوب دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر معروف سماجی کارکن و ایڈیٹر ندائے انصاف علی گڑھ ڈاکٹر عرفان انصاری و معروف سماجی کارکن ایڈووکیٹ چودھری ابراہیم حسین، جناب حامد میاں اور دیگر شرکاء نے شہر میں خالد حمید صاحب کو مدرسہ دارالعلوم حسینیہ علی گڑھ کا سرپرست منتخب کئے جانے پر شہر مفتی علی گڑھ مفتی خالد حمید اور مدرسہ کے بانی و ناظر مولوی محمد انعام بلند شہری کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

مزید پڑھیں:نو ستمبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اہم اور تاریخی دن

واضح رہے کہ ضلع علی گڑھ تھانہ کوارسی علاقے میں موجود ریاض کالونی مسلم اکثریتی نئی آبادی ہے، جہاں پر کوئی مسجد یا مدرسہ موجود نہیں ہے۔ علاقے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان عالم دین ناظم محمد انعام بلند شہری نے مدرسہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کا سنگ بنیاد کچھ ماہ قبل حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے رکھا تھا۔ جس کا سرپرست علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید کو بنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.