حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے یوجی‘ پی جی ‘ ڈپلوما (سالانہ) اور سرٹیفکیٹ کورسس کے طلبہ کو بیک لاگ پرچوں کی امتحان فیس سے راحت دے دی گئی ہے۔ امتحان فارم داخل کرنے کا عمل 26 مئی سے شروع ہورہا ہے اور 9 جون تک فارم جمع کرنے کی سہولت ہوگی۔ No Fee For Backlog in MANUU
یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Board Leaves Out Urdu: 'راجستھان میں اردو کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے'
پروفیسر محمد رضاءاللہ خان، ڈائریکٹر کے بموجب2018 کے سالانہ بیچ (بی اے‘ بی کام‘ بی ایس سی) طلباء کو اس سال بیک لاگ فارم پُر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب کہ 2017 اور اس سے پہلے کے بیچوں کے لیے بیک لاگ امتحان فارم پہلے سے موجود manual طریقہ کار کے مطابق ہی بھرنا ہوگا۔
امپرومنٹ امتحان کے لیے طلبہ کویو جی کورسز کے لیے500 روپے فی پرچہ جب کہ پی جی کورسز کے لیے 750 روپے فی پرچہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ریجنل سنٹر‘ ذیلی ریجنل سنٹر اور لیرنر سپورٹ سنٹر کے کوآرڈنیٹر سے رابطہ کریں۔