ETV Bharat / bharat

Student Found Dead in Madrasa نوح کے ایک مدرسہ سے طالب علم کی لاش برآمد - اسلامی مدرسہ درگاہ شاہ چوک

ضلع نوح کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ایک طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد مدرسے میں خوف کا ماحول ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔Student Found Dead in Madrasa

نوح کے ایک مدرسہ سے طالب علم کی لاش برآمد

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 7:16 AM IST

نوح: ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے سب ڈویزن پُنہانہ کے ایک مدرسے سے ایک 11 سالہ طالب علم کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری ڈویژن (ایف ایس ایل) کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کی۔ متوفی کے اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اے ایس پی اوشا کنڈو نے پیر کو بتایا کہ مدرسہ میں ایک لاش ملنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہم وہاں پہنچے۔ ہم نے ایف ایس ایل کی ٹیم کو وہاں بلایا ہے، جو واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ متوفی کے اہل خانہ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منڈیکھیڑا کے العافیہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ student found dead in Haryana's madrasa

انہوں نے کہا کہ متوفی لڑکا مبینہ طور پر تقریباً ایک سال سے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔ متوفی طالب علم کے لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ 11 سال کا تھا اور ایک سال سے اس مدرسے میں پڑھ رہا تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ میرا بھتیجا مدرسہ چھوڑ کر چلا گیا ہے لیکن گھر نہیں پہنچا۔ ہم نے اسے تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔ یہ قتل کا معاملہ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:۔ Madrassa Student Mysterious Death: مدرسہ طالب علم کی پُراسرار حالت میں موت

اسلامی مدرسہ درگاہ شاہ چوک کے ڈائریکٹر مولانا ذاکر کے مطابق لڑکا عصر کی نماز میں موجود تھا لیکن حاضری کے دوران موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی لاش مسجد کے ایک کمرے میں پڑے کولہو کے نیچے دبی ہوئی ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11 سالہ بچہ یہاں تقریباً ایک سال سے زیرتعلیم تھا، اس نے یہاں اردو اور عربی کی تعلیم حاصل کی، ہفتے کی شام وہ نماز میں موجود تھا لیکن جب شام 7 بجے حاضری لی گئی تو وہ لاپتہ تھا، ہم سب نے اسے تلاش کیا، جب وہ نہیں ملا، تو ہم نے گھر والوں کو اطلاع دی۔ آس پاس کے گاؤں اور مساجد میں اس کی تلاش کی گئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ کی جامع مسجد میں صرف جمعہ کی نماز پڑھی جاتی ہے، لیکن وہاں بھی اس کی تلاشی لی گئی۔ ہفتہ کو معلوم ہوا کہ اس کی لاش مسجد کے ایک کمرے میں پڑے کولہو کے نیچے دبی ہوئی تھی۔ جس کے بعد ہم نے اہل خانہ کو اطلاع دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.