ETV Bharat / bharat

Anti Conversion Law in Himachal Pradesh: ہماچل پردیش میں تبدیلی مذہب قانون میں سخت دفعات - anti conversion law in Himachal Pradesh

ہماچل حکومت نے تبدیلی مذہب ترمیمی بل کو منظور کر لیا ہے جس میں زبردستی اجتماعی طور سے تبدیلی مذہب کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے اس قانون کی سخت مخالفت کی۔ Anti Conversion Law in Himachal Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 7:46 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں جے رام ٹھاکر حکومت نے ہفتہ کو ہماچل پردیش تبدیلی مذہب ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا ہے، جس میں زبردستی اجتماعی طور سے تبدیلی مذہب کو جرم قرار دینے اور تبدیلی مذہب کرنے والوں کو ریزرویشن کے فوائد سے محروم کرنے کے سخت التزامات کیے گئے ہیں۔ کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے اس قانون کی سخت مخالفت کی۔ کانگریس کے رکن سکھویندر سنگھ سکھو نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ریزرویشن کی آئینی دفعات کے خلاف ہے جس میں ریاستی اسمبلی ترمیم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اگر کوئی شخص مذہب تبدیل کرتا ہے تو وہ بھی جغرافیہ کی بنیاد پر ریزرویشن کے فوائد سے محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہئے۔ سکھو نے کہا کہ کانگریس بل کی حمایت کرتی ہے لیکن بل میں جو شق شامل کی گئی ہے وہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو دیے گئے ریزرویشن کی آئینی التزامات کو متاثر کرتی ہے۔

بل پر بات کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے رکن راکیش سنگھ نے پہلے کے بل میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے قواعد قانون کو پیش کرنے یا اس پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دیتے جسے عدالت میں چیلنج کیا جاتا ہے۔ Anti Conversion Law in Himachal Pradesh

یہ بھی پڑھیں: Anti-Conversion Law: کرناٹک میں اینٹی کنورژن بل کے خلاف کانگریس کا احتجاج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.