ETV Bharat / bharat

Stones Pelted At Rally بائیک ریلی پر پتھراؤ کے الزام میں گیارہ نوجوان زیر حراست - ہندو رنبھیری بائیک ریلی

راجستھان پولیس نے گیارہ نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ الزام ہے کہ ہندو رنبھیری بائیک ریلی پر پتھراؤ کرنے والوں میں مذکورہ نوجوان بھی شامل تھے۔ Stones pelted at Hindu bike rally in Jaipur

بائیک ریلی پر پتھراؤ کے الزام میں گیارہ نوجوان زیر حراست

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:33 PM IST

جے پور: راجستھان پولیس نے اتوار کو جے پور رورل میں نکالی جانے والی ہندو رنبھیری بائیک ریلی پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں 11 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری فراہم کی ہے۔ جے پور کے دیہی علاقے میں کچھ لوگوں نے ہندو رنبھیری بائیک ریلی پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ریلی کی سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس فوری صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ عجلت میں پولیس کی بھاری نفری کو بلا کر شرپسندوں کو بھگا دیا گیا۔ اس دوران پولیس نے 11 سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جموارم گڑھ کے رائسر علاقے کے تلہ گاؤں میں ہندووں نے نئے سال کے موقعے پر ایک ریلی نکالی۔ اس دوران کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ حکام نے بتایا کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ ہندو رنبھیری بائیک ریلی اتوار کی صبح تقریباً 10.15 بجے کھیل میدان چندواجی سے شروع ہوئی اور مختلف علاقوں سے گزری۔ کچھ شرپسند عناصر نے رات 3 بجے کے قریب رائسر تھانہ علاقہ کے تلہ جوہرہ کے قریب ریلی پر پتھراؤ کیا۔ ریلی میں موجود سادھورام جاٹ کی جانب سے رائسر پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب راجستھان بی جے پی نے اس واقعہ کی مخالفت کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ CPIM Rally ترنمول کانگریس پر سی پی آئی ایم کی ریلی پر پتھراو کا الزام

بی جے پی ایم ایل اے اور پارٹی کے ترجمان رام لال شرما نے جے پور میں فرقہ وارانہ واقعات پر کانگریس حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا بھگوا ریلی پر اچانک ایک خاص برادری کے لوگوں نے حملہ کیا اور پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے 11 لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ ان 11 لوگوں میں کئی ایسے لوگ ہیں جو مشتبہ ہیں اور گاؤں کے رہائشی نہیں ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.