ETV Bharat / bharat

Partha Chatterjee On Anees Khan Murder Case: ریاستی وزیر کا اپوزیشن پر انیس خان قتل معاملے میں سیاست کرنے کا الزام

ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں طالب علم کی موت پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کی حرکت افسوسناک ہے۔ Partha Chatterjee On Anees Khan Murder Case

اپوزیشن پارٹیوں پر طالب علم کی موت پر سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 2:05 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں میں شرکت کرنے والے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے خلاف احتجاجی جلسہ و جلوس کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ Partha Chatterjee On Anees Khan Murder Case

دارالحکومت کولکاتا سے متصل اضلاع ہوڑہ شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ندیا، مرشدآباد سمیت مختلف اضلاع میں طلباء تنظیموں کی جانب سے مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں طالب علم کی موت پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کی حرکت افسوسناک ہے۔

ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انیس خان قتل معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دے دی ہے تو پھر سڑکوں پر احتجاج کیوں کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Anees Khan Murder Case: 'انیس خان قتل معاملے میں کم رینک والے پولیس اہلکاروں کی معطلی باعث تشویش'

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو وزیراعلیٰ اور ان کی پولیس انتظامیہ پر بھروسہ نہیں ہے جب کہ ریاست کے عوام کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 دنوں کے دوران قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دراصل ریاست میں جن پارٹیوں کا وجود ختم ہو چکا ہے۔ وہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے انیس خان قتل معاملے سے فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں مقتول انیس خان کے والد سالم خان کو سی بی آئی جانچ کے لئے اکسا رہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ کو ریاستی پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کو نہیں ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.