رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھارتی فوج نے سب ڈویژن بانہال کی بیس طالبات کے لیے ایک سال ایڈوانس کمپیوٹر ڈپلومہ کورس شروع کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا تصور مرکزی حکومت کی اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کی مہم کا ایک حصہ ہے۔ ایک سالہ کورس کے لیے سب ڈویژن بانہال کی 20 لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس میں کمپیوٹر کی مختلف مہارتیں، کمپیوٹر کی بنیادی معلومات، ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اور انٹرنیٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو کمپیوٹر اور ان کے استعمال کے بارے میں عملی اور نظریاتی سمجھ حاصل ہوگی، تاہم تمام کامیاب طلباء کو ڈپلومہ ان ایڈوانس کمپیوٹرنگ کی سند سے نوازا جائے گا۔ اس کورس کی تکمیل سے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں مدت ملی گی۔Started of Advanced Computer Diploma Course at Ramban
مزید پڑھیں:۔ Free Driving Course in Doda: فوج کے زیر اہتمام ڈرائیونگ کورس کا افتتاح