ETV Bharat / bharat

Stalin Appeals to PM Modi اسٹالن نے تمل ناڈو میں پی ایم مترا پارک کو نافذ کرنے کا مودی سے مطالبہ کیا

ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم مودی اور پیوش گوئل کو خط لکھ کر ان سے درخواست کی ہے کہ پی ایم مترا پارک کو نافذ پروجیکٹ کو نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارک کی ترقی سے تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 10:50 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت و تجارت کے مرکزی وزیرپیوش گوئل سے ریاستی ملکیت والے اسٹیٹ انڈسٹریز پروموشن کارپوریشن آف تمل ناڈو کے ذریعے ماسٹر ڈیولپر کے طور پر پی ایم مترا پارک کو نافذ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ درخواست وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر پیوش گوئل کو لکھے ایک غیر سرکاری خط میں کی ہے۔ خط کی کاپیاں آج یہاں میڈیا کو جاری کی گئیں۔ خط میں، انہوں نے ویردھونگر ضلع کے ای کمارلنگا پورم میں پی ایم مترا پارک کی ترقی کے لیے تمل ناڈو کو منتخب کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارک کی ترقی سے تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع کو بہت فائدہ پہنچے گا، کیونکہ ریاست میں صنعتی اراضی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ذمہ دار ایجنسی کے پاس پہلے ہی 1,052 ایکڑ اراضی ہے اوروہ اسے فوری طور پر نافذ کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے پاس تمل ناڈو میں بڑے صنعتی پارک قائم کرنے کی صلاحیت ہے اور فی الحال ریاست میں 2890 کمپنیوں اور 3,94,785 ملازمین کے ساتھ 38,522 ایکڑ پر مشتمل 28 صنعتی پارکس چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں سرمایہ کاری کرنے والی زیادہ تر صنعتیں بھی کارپوریشن کے تیار کردہ صنعتی پارکوں میں واقع ہونا پسند کرتی ہیں۔ دوسری طرف، تمل ناڈو میں نجی ڈیولپرز کے ذریعہ بڑے صنعتی پارکوں کی ترقی کو محدود کامیابی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Stalin Slams BJP: ذات پات کے فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے کر ڈی ایم کے کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش، اسٹالن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.