ETV Bharat / bharat

سرینگر:سرینگرہوائی اڈہ بڑے ہوائی اڈوں کے زمرے میں شامل

مرکزی وزارت برائے شہری ہوا بازی نے آج سرینگر کے ہوائی اڈے کو ائیرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ-2008 کے تحت ایک بڑا ہوائی اڈہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سرینگرہوائی اڈہ
سرینگرہوائی اڈہ
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 11:52 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے آج ایک اہم پیش رفت کی گئی ہے ۔حکومت نے فہتہ کو جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر ہوائی اڈے کو ایک بڑا ہوائی اڈہ قرار دیا۔ مرکزی وزارت برائے شہری ہوا بازی نے آج سرینگر کے ہوائی اڈے کو ائیرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ-2008 کے تحت ایک بڑا ہوائی اڈہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’ایئرپورٹس اکنامک اتھارٹی ایکٹ 2008 (نمبر 27 آف 2008) کے سیکشن 2 کی ذیلی دفعہ (i) کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کے استعمال کے تحت مرکزی حکومت سری نگر کے ہوائی اڈے کو بڑا ہوائی اڈہ قرار دیتی ہے۔
اس اقدام کے ساتھ ایئرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی (AERA) سرینگر ہوائی اڈے پر ایروناٹیکل خدمات کے لیے ٹیرف کا تعین کرے گی۔
واضح رہےایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی (AERA) کو بڑے ہوائی اڈوں پر ایروناٹیکل سروسز کے لیے ٹیرف اور دیگر چارجز جس میں ترقیاتی فیس اور مسافروں کی سروس فیس ​​کو منظم کرنے کے لئے قائم کیا گیا یے۔
ایکٹ کے سیکشن 13 کے مطابق، AERA بڑے ہوائی اڈوں پر پیش کی جانے والی ایروناٹیکل خدمات کے لیے ٹیرف کا تعین کرنے کا پابند ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر سمارٹ سٹی میں سڑکوں کی حالت خستہ

ترقیاتی فیس کی رقم بشمول صارف کی ترقی کی فیس اور ائیر کرافٹ رولز 1937 کے رول 88 کے تحت لگائی گئی مسافروں کی سروس فیس کی رقم جو ائیر کرافٹ ایکٹ 1934 کے تحت بنائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ AERA کے تحت مرکز کسی ہوائی اڈے کو ایک بڑے ہوائی اڈے کے طور پر نامزد کر سکتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے اگر اس میں کم از کم 35 لاکھ سالانہ مسافروں کی آمدورفت ہو۔
اسکے علاوہ دیگر ہوائی اڈوں کے لیے یہ ٹیرف ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (AAI) کے ذریعے طے کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.