جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سیفی ایکٹ کے تحت کشمیر کے مختلف جیلوں میں نظربند 26 افراد کو اتر پردیش کے ہائی سکیورٹی والے آگرہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
جمعرات کو ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں 26 افراد کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کا ہمدرد بتایا گیا ہے، انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آگرہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں -
سرکاری ذرائع کے مطابق تمام چھبیس قیدی گزشتہ چند دنوں سے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد سے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں مختلف جیلوں میں بند ہیں۔
سول سیکرٹریٹ سرینگر سے ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ "جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کے سیکشن 10-B کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انتظامیہ نے اس کے تحت زیر حراست 26 قیدیوں کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کے 22 قیدیوں کو ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس اے کے تحت چھبیس نئے قیدیوں میں سے چھ کا تعلق سرینگر سے، پانچ کا بانڈی پورہ اور پلوامہ، چاربڈگام سے، تین بارہمولہ سے ،جبکہ دو شوپیاں کے اور ایک کا تعلق اننت ناگ سےہے۔
وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں میں اضافے کے بعد چھبیس نئے قیدیوں پر عائد پی ایس کے بعد انہیں آگرہ منتقل کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہے تاہم انہیں پر مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔