ETV Bharat / bharat

Helicopter Makes Emergency Landing in Tamil Nadu شری شری روی شنکر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ - تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

تمل ناڈو میں شری شری روی شنکر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہنگامی لینڈگ خراب موسم کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 5:02 PM IST

چنئی: آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر اور تین دیگر افراد کو لے جانے والے ایک نجی ہیلی کاپٹر کی خراب موسم کی وجہ سے بدھ کے روز تمل ناڈو کے ایروڈ ضلع میں ستھیامنگلم ٹائیگر ریزرو (ایس ٹی آر) میں قبائلی بستی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ہیلی کاپٹر میں شری شری روی شنکر، ان کے دو معاونین اور پائلٹ سوار تھے۔ شری شری روی شنکر اور دیگر لوگ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے تامل ناڈو میں تروپور جا رہے تھے۔ جب ہیلی کاپٹر ایس ٹی آر کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا تبھی خراب موسم خراب ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو ایس ٹی آر میں ایک قبائلی بستی یوکینیئم میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا۔

یہاں موصو لہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد موسم صاف ہوا اور ضروری منظوری ملنے کے بعد ہیلی کاپٹر نے دوبارہ تروپور کے لیے پروز بھری۔آرٹ آف لیونگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرودیو شری شری روی شنکر تروپور ضلع کے کمبابھیشیکم میں سری برہانائیکی امبیکا سمیتھا سری اردھا کپالیشورا سوامی مندر جا رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں موسم خراب ہوگیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے پائلٹ کو درمیان میں یوگینیم پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ گرودیو اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عارضی رکنے کے بعد گرودیو کمبھابھیشیکم پہنچ گئے ہیں۔وہ فی الحال اگلے پروگرام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah in Guwahati مرکزی وزیر داخلہ کے خصوصی طیارہ کی گوہاٹی میں ہنگامی لینڈنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.