ETV Bharat / bharat

کملا ہیرس کے لیے تملناڈو میں خصوصی پوجا کا اہتمام

بھارت نژاد امریکی نائب صدر امیدوار کملا ہیرس کی جیت کے لیےتملناڈو کے ترورور ضلع پینگاناڈو تلاسیندراپورم کی مندروں میں خصوصی پوجا کی جارہی ہے۔

کملا ہیرس کے لیے تملناڈو میں خصوصی پوجا کا اہتمام
کملا ہیرس کے لیے تملناڈو میں خصوصی پوجا کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 1:53 PM IST

امریکی نائب صدر کے عہدے کی امیدوار کملا ہیرس کی جیت کے لیے تملناڈو میں خصوصی پوجا کی جارہی ہے۔

کملا ہیرس ایک بھارتی نزاد ہیں۔ ان کی والدہ تملناڈو سے ہیں۔تملناڈو کے ترورور ضلع پینگاناڈو تلاسیندراپورم کی مندروں میں کملا کی جیت کے لیے خصوصی پوجا کی جارہی ہے۔

کملا ہیرس ڈیمکریٹک پارٹی کی نائب صدر امیدوار ہیں۔

کملا ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی بھی حامی رہی ہیں۔

امریکہ کی تاریخ میں اب تک صرف دو خواتین کو نائب صدر کے امیدوار کے لیے چنا گیا ہے۔ رپبلیکن جماعت کی جانب سے سارہ پالن کو سنہ 2008 میں چنا گیا تھا اور جیرالڈین فیریرو کو ڈیموکریٹس کی جانب سے سنہ 1984 میں۔ دونوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

اس سے پہلے کسی بھی سیاہ فام خاتون کو دونوں امریکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ اب تک امریکہ میں کوئی خاتون صدر بھی منتخب نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ صدارتی انتخاب، ووٹنگ آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.