'آپریشن گنگا' کے تحت نویں پرواز رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے 218 بھارتیوں کے ساتھ آج نئی دہلی پہنچی، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بھارتی شہری یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں وہاں سے لانے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے خصوصی آپریشن یعنی 'گنگا آپریشن' چلایا جارہا ہے یہ اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔ 'Operation Ganga: 218 Indians arrived in New Delhi
واضح رہے یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، بھارت اپنے شہریوں کو زمینی راستے سے یوکرین کے پڑوسی ممالک رومانیہ، ہنگری، پولینڈ اور سلواکیہ اور وہاں سے پرواز کے ذریعے واپس لا رہا ہے۔ Ukraine Airspace Closed
یوکرین سے واپس آنے والے بھارتی شہریوں کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے استقبال کیا۔ مرکزی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت یوکرین سے ہر بھارتی کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ Indian citizens returning from Ukraine
انہوں نے کہا، "بھارتی حکومت یوکرین سے تمام طلباء کو بحفاظت واپس لانے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمت اور تحمل سے کام لیں۔" Stranded students From Ukraine
انہوں نے مزید کہا، "ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد آپ کی واپسی کے لیے ریلوے سہولت کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔" سرکاری اندازوں کے مطابق، یوکرین کی یونیورسٹیوں میں تقریباً 18,000 بھارتی طلباء زیر تعلیم ہیں۔ Railway facilitation counters
بھارتی شہریوں کو لے کر ایک اور پرواز کی بھی جلد ہی ہوائی اڈے پر پہنچنے کی امید ہے۔
واضح رہے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں نے آج صبح ہندن ایئربیس سے رومانیہ اور ہنگری کے لیے روانہ کیا تاکہ پھنسے ہوئے بھارتیوں کو واپس لایا جاسکے۔ تاہم، خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کو کہا کہ 12,000 کو واپس لایا گیا ہے۔ Indian Air Force aircrafts
یہ بھی پڑھیں : Indian Student Died in Ukraine: یوکرین میں بھارتی طالب علم ہلاک