ETV Bharat / bharat

سینئر صحافی ڈاکٹر ریحان غنی سے یوم صحافت کے موقع پر خاص بات چیت

یوم صحافت دراصل احتساب کرنے کا دن ہے کہ ہم نے جس پیشہ کو اختیار کیا ہے، اس میں کتنی ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔ یہ واحد ایک ایسا پیشہ ہے، جس میں کل ہو کر ہمیں نتائج کا علم ہو جاتا ہے، صحافت ایک مقدس اور بااصول پیشہ ہے، جس میں ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔

Special conversation with senior journalist Dr. Rehan Ghani
سینئر صحافی ڈاکٹر ریحان غنی سے یوم صحافت کے موقع پر خاص بات چیت
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:02 PM IST

پٹنہ: مذکورہ باتیں بہار کے سینئر صحافی و بہار میڈیا اردو فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی نے یوم صحافت کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔

ویڈیو

بہار میڈیا اردو فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی نے کہا کہ صحافت پہلے کے مقابلے اب پست ہو گئی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں۔ صحافی صحافت میں پہلے ایک مشن کے طور پر شامل ہوتے تھے مگر اب یہ پوری طرح سے سرمایہ کاری کے نرغے میں ہے۔ اب کے صحافیوں کو اپنی رپورٹ پیش کرنے سے پہلے کئی اعتبار سے سوچنا پڑتا ہے، اس کے بال و پر کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ رپورٹ آنے کے بعد اس پر کوئی اشکال نہ ہو جبکہ پہلے صحافی آزاد ہوتا تھا۔ وہ وہی لکھتا تھا، جو حق ہوتا تھا مگر اس پر کسی طرح کی آنچ نہیں آتی تھی۔ اب سماج ہو یا حکومت کے کارندے، ان کے اندر قوت برداشت کا مادہ کم ہو گیا ہے۔ اب لوگ اپنی تنقید برداشت نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: یوم صحافت کے موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد

ڈاکٹر ریحان غنی نے کہا کہ صحافت کے میدان میں قدم رکھنے والے نئی نسل کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اس میدان میں دلجمعی کے ساتھ قدم رکھے اور بالکل بھی نہ گھبرائے، حالات جو ہوں اس کا مقابلہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.