سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان Samajwadi Party MP Azam Khan اترپردیش اسمبلی الیکشن UP Assembly election میں اپنی امیدواری کے لیے پرچہ نامزدگی جیل سے ہی داخل کریں گے۔ متعدد مجرمانہ معاملوں میں سیتا پور جیل میں قید اعظم کو عدالت نے جیل سے ہی پرچہ داخل کرنے کی اجازت دی ہے۔
اعظم کو سماج وادی پارٹی نے رامپور صدر سیٹ سے اسمبلی الیکشن میں امیدوار بنایا ہے۔ عدالت کی اجازت سے اعظم خان جیلر کی موجودگی میں نامزدگی کی کاروائی پوری کریں گے۔
موصول اطلاع کے مطابق جیل سے اعظم خان کے لiے عدالت نے ضروری دستاویزات فیکس کردیے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ رامپور میں دوسری مرحلے میں 14فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 28جنوری ہے۔ ان کے خلاف درج مقدموں کی سماعت عدالت میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے نامزدگی سے قبل اعظم کے جیل سے باہر آنے کی توقع کم ہے۔
مزید پڑھیں: UP Assembly Election 2022: سماج وادی پارٹی کی اشتہاری مہم میں اعظم خان کی تصویر ندارد
اعظم خان کے خلاف تقریبا 100مقدمے چل رہے ہیں۔ ان میں سے دو مقدموں کو چھوڑ کر تقریبا سبھی میں ان کی ضمانت مل چکی ہے۔ ایک مقدمہ تھانہ عظیم نگر میں’دشمن جائیداد‘ کا ہے۔ جس میں عدالت نے ضمانت پر فیصلے کو محفوظ کرلیا ہے۔ وہیں لکھنؤ کے ایک معاملے میں ان کی ابھی ضمانت کی کاروائی جاری ہے۔ان معاملوں کی سماعت کی وجہ اعظم خان گذشتہ 2سالوں سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔