ETV Bharat / bharat

Azam Khan Assembly Membership Cancelled رکن اسمبلی اعظم خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ - اعظم خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوپی اسمبلی اسپیکر نے ایس پی لیڈر اور رام پور ایم ایل اے اعظم خان کو یوپی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا ہے۔ Azam Khan Assembly Membership Canceled

رکن اسمبلی اعظم خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 7:53 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 8:27 PM IST

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوپی اسمبلی اسپیکر نے ایس پی لیڈر اور رام پور ایم ایل اے اعظم خان کو یوپی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے اعظم خان کو قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو اطلاع بھیجی تھی، جس پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔ Azam Khan Assembly Membership Cancelled

بتا دیں کہ اعظم خان کو گزشتہ روز سنہ 2019 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں 3 سال قید کے ساتھ 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ یاد رہے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران رام پور میں انتخابی تقریر کے دوران اعظم خان نے قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران رام پور کی میلک اسمبلی سیٹ پر انتخابی تقریر کے دوران اعظم خان نے قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، سی ایم یوگی اور پی ایم مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ وہیں بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔ جمعرات 27 اکتوبر کو عدالت نے اسی معاملے میں سماعت کے بعد اعظم خان کو مجرم قرار دیا۔ Hate Speech Case

یہ بھی پڑھیں: Hate Speech Case اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر معاملے میں 3 سال کی سزا سنائی گئی

Last Updated : Oct 28, 2022, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.