ETV Bharat / bharat

اعظم خان کے ترقیاتی کاموں کی ستائش: ایس پی نے وشو ہندو مہاسنگھ کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 2:53 AM IST

Updated : Jun 21, 2021, 2:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں وشو ہندو مہا سنگھ کی جانب سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرنے پر اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو نے پارٹی اور ان کے کنبہ کی جانب سے وشو ہندو مہا سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جس طرح سے اعظم خان نے اپنے دور اقتدار میں بجلی ، پانی اور سڑک جیسی سہولیات کا نظم کیا تھا اسی طرح ضلع انتظامیہ اس کو فوری طور پر درست کرے۔

وشو ہندو مہاسنگھ کی جانب سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرنے پر سماج وادی رہنماء اور اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو نے پارٹی کی جانب سے تشکر کا اظہار کیا۔

ایس پی نے وشو ہندو مہاسنگھ کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے رامپور سمیت پورے اترپردیش میں جس طرح سے ترقیاتی کاموں کی شمع روشن کی تھی اس کا ہر شخص قائل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے رہنماء اعظم خان کے ترقیاتی کاموں کی ستائش نہ صرف ان کے حامی کرتے ہیں بلکہ ان سے مختلف نظریہ رکھنے والی شخصیات اور تنظیمیں بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل بجلی کی کٹوتی کے مسائل پر وشو ہندو مہا سنگھ نے رامپور میں اپنا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر اعظم خان کے دور اقتدار کی ستائش کی تھی۔ ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رامپور میں بجلی پانی جیسے مسائل کو حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خاں کے دور میں بجلی تخفیف کا مسئلہ جلد حل ہوجاتا تھا: وشو ہندو مہاسنگھ

قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل رامپور کے کلکٹریٹ پر وشو ہندو مہا سنگھ نے بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران سنگھ کے رہنماء سنجے گپتا نے جہاں موجودہ نظم و نسق پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا وہیں انہوں نے سابق وزیر محمد اعظم خان کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم خان کی حکومت میں بجلی کٹوتی کا مسئلہ ایک گھنٹہ میں حل ہو جاتا تھا۔

Last Updated : Jun 21, 2021, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.