ETV Bharat / bharat

سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان حکومت کے سفیر نامزد - طالبان

رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

سہیل شاہین
سہیل شاہین
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 2:25 PM IST

عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔

رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے،اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ چین طالبان سے سمجھوتہ کرے گا: جوبائیڈن

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیر سے قبل اس معاملے پر میٹنگ کا امکان نہیں ہے، اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیر کو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.