نئ دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سروجنی نائیڈو سینٹر فار ومینس اسٹڈیز نے 'انڈر اسٹینڈنگ جینڈر اینڈ ویل بیئنگ' کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ منعقد کرکے یوم دماغی صحت منایا۔ یہ پروگرام سکون ہیلتھ، فورٹس اسپتال لمٹیڈ کے اشتراک سے منعقد ہوا تھا۔ مباحثہ کے پینل میں سکون ہیلتھ کیئر کے کلینکل سائیکولوجسٹ کامنا سرین اور بھاسکر آچاریہ کالج کے شعبہ نفسیات کے سینئیر فیکلٹی ڈاکٹر مدھو لیکا باجپئی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سروجنی نائیڈو سینٹر فار وومینس اسٹڈیز کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر بلبل دھار جیمس نے متعلقہ موضوع پر گفتگو کا آغاز کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹوڈینٹس ویلفیئر کے ڈین پروفیسر ابراہیم نے پروگرام کی صدارت کی۔
مزید پڑھیں:۔ ہندواڑہ: ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا گیا
اپنے استقبالیہ خطبے میں پروگرام کے صدر پروفیسر ابراہیم نے دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر مدھولیکا باجپئی نے ’جینڈر اینڈ سائیکلوجیکل ویل بیئنگ‘ کے موضوع پر تفصیلی پرزینٹشن دیا۔ انہوں نے ’مائناریٹی اسٹریس ماڈل‘ جو ایل جی بیٹی کیو آئی اے پلس برادری کی نفسیاتی تکالیف اور کمیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے اس سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے مرد و ختواتین دونوں پر اضافی صحت کے لئے دباؤ پیدا کرنے والے مسائل کو بھی اجا گر کیا۔ محترمہ کامنا سرین کا پرزنٹیشن دماغی اذیت کے علائم پر مرکوز تھا اور دماغی بیماریوں کے علاج کا جامع طریقے کی اہمیت کو بتاتا تھا۔
ڈاکٹر اپرنا دیکشت نے پروگرام کو کوآرڈینیٹ کیا تھا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبا و فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔ آخر میں سوال اور جواب کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔