ETV Bharat / bharat

Pulitzer Prize: مرحوم دانش صدیقی سمیت 4 بھارتیوں کو پلٹزر پرائز سے نوازا گیا - فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی

دانش صدیقی، عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو اور امت ڈیو کو فیچر فوٹوگرافی کے زمرہ میں پلٹزر پرائز 2022 سے نوازا گیا۔ دانش کو بعداز مرگ اس اعزاز سے نوازا گیا جبکہ وہ اس ایوارڈ کو اپنے تین دیگر بھارتی فوٹوگرافرز کے ساتھ بانٹیں گے۔

مرحوم دانش صدیقی سمیت 4 بھارتیوں کو پلٹزر پرائز سے نوازا گیا

author img

By

Published : May 10, 2022, 11:16 AM IST

معروف فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی ان چار بھارتیوں میں شامل ہیں جنہیں فیچر فوٹوگرافی کے زمرے میں باوقار پلٹزر پرائز 2022 سے نوازا گیا۔ دانش صدیقی کو بعداز مرگ اور ان کے ساتھی عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو اور امیت ڈیو کو اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مرحوم دانش صدیقی و دیگر کو یہ ایوارڈ بھارت میں کوویڈ کی تباہ کن صورتحال کی عکاسی کرتی تصاویر کےلیے دیا گیا جبکہ ججز نے ان تصاویر کو بریکنگ نیوز فوٹوگرافی کے زمرے سے ہٹادیا۔

واضح رہے کہ پولٹزر انعام یافتہ بھارت کے معروف فوٹو جرنسلٹ دانش صدیقی گذشتہ سال گذشتہ سال 16 جولائی کو قندھار میں افغان فوج اور طالبان کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔ وہ خبر رساں ادارے رائٹر کےلیے کام کرتے تھے۔ دانش صدیقی کو دوسری مرتبہ پلٹزر پرائز سے نوازا گیا۔ 2018 میں روہنگیا بحران کے دوران ان کی کوریج کےلیے انہیں یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے افغانستان جنگ، ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہرے، ایشا، مشرق وسطی و یوروپ کے دیگر اہم واقعات کا بڑے پیمانہ پر اپنی تصاویر کے ذریعہ احاطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Sanna irshad Mattoo Wins Pulitizer Prize: فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو نے پلٹزر پرائز کا خطاب جیتا

صدیقی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے معاشیات میں گریجویشن کیا اور 2007 میں ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نیوز چینل میں نمائندے کے طور پر کیا اور بعد میں فوٹو جرنلزم کی جانب راغب ہوئے۔ 2010 میں انہوں نے ایک انٹرن کے طور پر رائٹرز میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.