نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا شہر کے اومکس سوسائٹی میں شری کانت تیاگی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے چھ نوجوانوں کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔ اس معاملے میں اب ان نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے ان کے بچوں کو پھنسایا ہے۔ ان نوجوانوں کے اہل خانہ نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ''ہمارے بچوں کو مہیش شرما نے پھنسایا ہے۔ جب یہ نوجوان اتوار کی دیر شام گرینڈ اومیکس سوسائٹی پہنچے تو ڈاکٹر مہیش شرما نے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ بات رکن پارلیمان نے خود ایک ویڈیو میں بتائی ہے''۔ Six Youth arrested for protesting in the society at Noida
مزید پڑھیں:۔ Prophet Remarks Row: دہلی پولیس نے دو مظاہرین کو گرفتار کرلیا
اتوار کی شام تقریبا 15 لوگوں نے گرینڈ اومیکس ہاؤسنگ سوسائٹی میں شری کانت تیاگی کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اسی دوران سوسائٹی میں مکینوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور ان میں سے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوسائٹی کے مکینوں نے ان چھ افراد پر سوسائٹی میں داخل ہوکر پتھربازی کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم نوئیڈا پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور عدالت کے حکم پر ان کو جیل بھیج دیا گیا، جبکہ خاندان کا الزام ہے کہ "ہمارے بچوں کو رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے پھنسایا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے بچے جیل میں قید ہیں۔