ETV Bharat / bharat

Six Airbags Mandatory In Passenger Cars مسافر کاروں پر چھ ایئر بیگ لگانا لازمی ہوگا، گڈکری - مسافر کاروں پر چھ ایئر بیگ لگانا لازمی

سلسلہ وار ٹویٹس میں نتن گڈکری نے کہا کہ تمام قیمتوں اور تمام قسم کی موٹر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اگلے سال یکم اکتوبر سے ایم-1 کلاس مسافر کاروں پر ایئر بیگ لگانا لازمی کر دیا جائے گا۔Six airbags mandatory in passenger cars from Oct 1, 2023

گڈکری
گڈکری
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 6:19 PM IST

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سڑک پر مسافروں کی حفاظت کے لیے ایم-1 کلاس کی کاروں کے لیے ایئر بیگ لگانا لازمی قرار دیا جائے گا۔

سلسلہ وار ٹویٹس میں نتن گڈکری نے کہا کہ تمام قیمتوں اور تمام قسم کی موٹر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اگلے سال یکم اکتوبر سے ایم-1 کلاس مسافر کاروں پر ایئر بیگ لگانا لازمی کر دیا جائے گا۔Six airbags mandatory in passenger cars from Oct 1, 2023

انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کو درپیش عالمی سپلائی چین بحران اورمائیکرو اکنامک منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام مسافر کاروں، ایم-1 کلاس کاروں پر کم از کم 6 ایئر بیگز کو لازمی قرار دینے کی تجویز پر اکتوبر2023 سے عمل کیا جائے۔

مسٹرگڈکری کا کہنا ہے کہ اس سے قبل، پیچھے سے لگنے والی ٹکر کی صورت میں موٹر گاڑی کے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے سنٹرل موٹر وہیکل رولز، 1989 میں ترمیم کرکے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں 14 جنوری کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں آئندہ یکم اکتوبر کے بعد تیار ہونے والی تمام ایم -1 کلاس گاڑیوں کے اندر دونوں طرف اور دوسائیڈ سے کھلنے والے ایئربیگ فٹ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ ان میں سے آگے کی سیٹوں پر سامنے منہ کرکے بیٹھنے والے مسافروں کے لئے ایئر بیگز اور پیچھے کی سیٹوں پربیٹھنے والے مسافروں کی حفاظت کے لئے گاڑی کے اندر دونوں جانب سے کھلنے والے پردے اورٹیوب نما ایئربیگ لگائے جانے کی تجویز تھی۔

مزید پڑھیں:Gadkari on Infrastructure Development بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے ملک کی تصویر بدل رہی ہے، گڈکری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.