ETV Bharat / bharat

SIU Raids پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری - siu raids

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے جندول اور بنڈزو علاقے میں اسٹیٹ انویسٹیگیشن یونٹ نے چھاپہ ماری کی کارروائی کی، یہ چھاپہ ماری کی کارروائی ضلع کے محتلف مقامات پر ہونے والے آئی ای ڈیز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔ SIU Raids

پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری جاری
پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری جاری
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:23 AM IST

Updated : Oct 18, 2022, 11:26 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) پلوامہ کے کئی علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ اس دوران علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ چھاپہ ماری کی کارروائی ضلع کے محتلف مقامات پر ہونے والے آئی ای ڈیز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔ آئی ای ڈیز کے سلسلے میں اگرچہ کئی نوجوان زیر حراست ہیں جبکہ اج اس ضمن میں ان نوجوانوں کے گھروں پر ایس آئی یو کی جانب سے چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی گئی. اس سے قبل اس سلسلے میں این آئی اے نے بھی چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی تھی۔

پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری جاری

مزید پڑھیں:۔ NIA Conducted Raids این آئی اے نے ملک کی متعدد ریاستوں میں چھاپے ماری کی

پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری

وہیں این آئی اے ڈیز کیسز میں مزید تحقیقات کے لئے اج ایس آئی یو نے چاپہ ماری کی کارروائی انجام دی، اس دوران زیر حراست نوجوانوں کے اہل خانہ سے پوچھا تاچھ کی گئی۔اس ضمن میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فوج نے کچھ ماہ قبل ضلع کے آرملہ علاقے میں ایک 30 کلو گرام آئی ای ڈی کی برآمدگی کی تھی جس کے سلسلے میں اج یہ چھاپہ ماری کی گئی اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آئی ای ڈی کی برآمدگی کے سلسلے میں پلوامہ کے جندوال، ارمولہ، نیلورا اور بنڈزو، کاکاپورہ گاؤں میں چھاپے مارے گئے۔ ایک افسر نے کہا کہ مذکورہ کیس کے سلسلے میں پہلے ہی چند لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران کئی آئی ای ڈیز کو برآمد کرکے فوج اور پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔

Last Updated : Oct 18, 2022, 11:26 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

siu raids
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.