ETV Bharat / bharat

Stone Pelting In Aurangabad اورنگ آباد میں پتھربازی اور آگ زنی کے سبب حالات کشیدہ

اورنگ آباد شہر میں دو فریقوں کے درمیان بحث و مباحثہ کے سبب حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس دوران پتھربازی اور آگ زنی کے بھی واقعات پیش آئے ہیں۔ رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ Situation tense in Aurangabad due to stone pelting and arson

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 7:44 AM IST

Updated : Mar 30, 2023, 8:17 AM IST

اورنگ آباد میں پتھربازی
اورنگ آباد میں پتھربازی
اورنگ آباد میں پتھربازی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں رام نومی کے موقع پر کیراڈپورا علاقے میں واقع رام مندر کے پاس دو فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران معاملہ کافی سنگین ہوتا چلا گیا، جس کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور ماحول کو پُرامن بنانے کے لئے پولیس نے ثالثی کا کردار ادا لیکن کچھ دیر بعد چند مشتعل نوجوان جائے وقع پر پہنچے اور انہوں نے وہاں پتھربازی شروع کر دی اور پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس دوران فائربرگیڈ کے عملے نے فوری طور پر مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا لیکن اس دوران کئی گاڑیاں جل چکی تھیں۔

اورنگ آباد میں پتھربازی

کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ اس دوران ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل بھی جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور اسی دوران رام نوامی کا تہوار بھی ہے۔ دونوں ( ہندو و مسلم) کے لئے یہ ایک مقدس مہینہ ہے۔ اس لئے اس مہینہ کا احترام کریں، ماحول کو خراب نہ کریں، سڑکوں پر آنے کے بجائے گھروں میں سکون سے بیٹھیں اور سازگار ماحول بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے رام مندر کا جائزہ لیا ہے۔ وہاں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا۔

  • Maharashtra | A clash broke out between two groups in Chhatrapati Sambhajinagar's Kiradpura area

    Stones were pelted, some private & police vehicles were set on fire. Police used force to disperse the people and now the situation is peaceful. Police will take strict action… pic.twitter.com/u9qa5XYyPk

    — ANI (@ANI) March 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Stone Pelting In Jahangirpuri: جہانگیر پوری میں پتھراؤ، دو ملزمین گرفتار

واضح رہے کہ شہر میں پتھر بازی اور پولیس کی گاڑیوں آگ زنی سے سبب ماحول بہت خراب ہے۔ عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے جس کے پیش نظر خود پولیس کمشنر نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ تاہم اس واقع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اس حادثے میں چھ سے سات پولیس کی گاڑیاں جل گئی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2023, 8:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.