ETV Bharat / bharat

Eid Milad-ul-Nabi عید میلاد النبی کے موقع پر برادران وطن میں سیرت کی کتابیں تقسیم کی گئیں

عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا کہ ہم نے شہر کے برادران وطن کی خدمت میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتابیں علاقائی زبان اور انگریزی زبان میں پیش کی، تو لوگوں نے ان کتابوں کو بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔ occasion of Eid Milad-ul-Nabi

عید میلاد النبی کے موقع پر برادران وطن میں سیرت کی کتابیں تقسیم کی گئیں

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 9:57 AM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبر گہ، وحدت اسلامی اور ابراہیم میموریل لائبریری گلبرگہ کے اشتراک سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر امبیڈکر سرکل کے اطراف و اکناف کے تجارتی مرکز پر برادران وطن کی خدمت میں سیرت کی کتابیں اور کھجوریں تقسیم کئے گئے۔Sirat books distributed among the hindu on the occasion of Eid Milad-ul-Nabi

عید میلاد النبی کے موقع پر برادران وطن میں سیرت کی کتابیں تقسیم کی گئیں

اس موقع پر ابراہیم میموریل لائبریری گلبرگہ کے آرگنائزر حیدر علی باغبان نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہم نے شہر میں برادران وطن کی خدمت میں سیرت کی کتابیں اور کھجوریں تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ برادران وطن نے ہمارے اس اقدام کو انتہائی اہمیت کے ساتھ قبول کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رفیق احمد رکن وحدت اسلامی گلبرگہ نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے امن کے پیامبر ہیں۔ اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کریں۔

مزید پڑھیں:۔ Eid Milan in Aurangabad: برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانا ناگزیر، اورنگ آباد میں عید ملن تقریب کا اہتمام

عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا کہ ہم نے شہر کے برادران وطن کی خدمت میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتابیں علاقائی زبان اور انگریزی زبان میں پیش کی، تو لوگوں نے ان کتابوں کو بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔ انہوں نے عوامی، فلاحی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس کتابوں کی تقسیم کی مہم کا حصہ بنیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو دوسروں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.