ETV Bharat / bharat

Hajj 2023 حج 2023 کے لیے بھارت اور عرب کے درمیان معاہدہ پر دستخط

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 7:45 AM IST

حکومت ہند نے آج سعودی عرب کی مملکت کے ساتھ حج 2023 کے لیے ایک باہمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ رواں سال 175000 بھارتی حج کے لئے روآنہ ہوسکیں گے۔Agreement between India and Arabia for Hajj 2023

حج 2023 کے لیے بھارت اور عرب کے درمیان معاہدہ پر دستخط

دہلی: حکومت ہند نے حج 2023 کے لیے سعودی عرب کی مملکت کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق رواں برس بھارت سے 175000 عازمین حج بیت اللہ کے لیے جائیں گے۔ اس بار 80 فیصد عازمین حج کمیٹی سے اور 20 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پہلی بار ہوگا کہ بھارت سے تقریباً دو لاکھ عازمین حج 2023 کا مقدس سفر کریں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کئی میٹنگیں کر چکی ہے کہ وہ عازمین حج کو اس سال گذشتہ سفر کے مقابلے بہتر سہولیات دے سکیں، اس سال عازمین حج کے لیے گزشتہ سالوں کے مقابلے زیادہ سہولیات ہوں گی۔ Signing of agreement between India and Arabia for Hajj 2023

اطلاعات کے مطابق رواں سال حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام خامیوں کو دور کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں کہ بھارت کے تمام عازمین حج پہلے کی بہ نسبت بہت آسانی سے ادا کریں۔ رواں سال خواتین بھی بغیر محرم کے حج کر سکتی ہیں۔ رواں برس عازمین حج کو زم زم کا پانی بغیر کسی پریشانی کے ملے گا۔ آن لائن حج فارم بہت جلد دستیاب ہوں گے اور منتخب عازمین کی فہرست کم سے کم وقت میں دستیاب کر دی جائے گی۔ عازمین کو سامان پیک کرنے کے لیے کافی وقت ملے گا اور متعلقہ حج ہاؤسز پر بھی انہیں دوستانہ طریقے سے سہولت فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کی تربیت کا شیڈول پیشگی دستیاب کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Hajj 2023 سفر حج 2023 کے لیے یکم جنوری سے درخواست دے سکتے ہیں
عازمین حج کے لیے ادائیگی کا طریقہ بھی دستیاب کرایا جائے گا اور ہر حاجی کو ادائیگی کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل ہوں گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا اس سال حج کو سستا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.