ETV Bharat / bharat

جوگیشوری کی صدیقیہ مسجد بلڈر اور ایس آر اے کی سازش کا شکار - اردو نیوز ممبئی

ممبئی مضافات کے جوگیشوری علاقے میں صدیقیہ مسجد ہے۔ الزام ہے کہ مسجد کے ہی ایک ٹرسٹی شمیم دلوائی نے اسے مقامی بلڈر چاندیوالا سے ساڑھے چار کروڑ میں فروخت کر دیا ہے۔ اب ایس آر اے کے ماتحت مقامی بلڈر چاندیوالا اسے از سر نو تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس منصوبے میں مسجد کا وجود خطرے میں ہے۔

siddiqui masjid in jogeshwari mumbai: builder and SRA plans to move the mosque
جوگیشوری کی صدیقیہ مسجد کا وجود خطرے میں، بلڈر اور ایس آر اے کی سازش کا شکار
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:06 PM IST

Updated : Aug 23, 2021, 2:30 PM IST

صدیقیہ مسجد کے ٹرسٹی مقبول خان کہتے ہیں کہ مسجد طویل عرصے سے اس بڑے احاطے میں تعمیر کی گئی ہے۔ ایک ہزار سے زائد نمازیوں کی یہاں شرکت رہتی ہے۔ یہ مسجد وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ بلڈر اور سرکاری تنظیم ایس آر اے اس مسجد کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

siddiqui

مسجد کے زمہ داروں کا کہنا ہے کہ مسجد کی جگہ بلڈر نے انہیں کہا ہے کہ از سر نو تعمیر کے بعد جو عمارت تعمیر ہوگی اس کے مکان فروخت کیے جائیں گے جبکہ مسجد کی اس بڑی جگہ کے بدلے میں چھوٹی جگہ دیکر مسجد کو محدود کر کے اسے کہیں اور مختص کی جائیگی۔ اس وجہ سے یہاں مقیم مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ایس آر اے اور بلڈر کی اس دھاندلی اور جبر کو دیکھتے ہوئے مسجد اور مقامی مسلمانوں نے بلڈر اور ایس آر اے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ایڈوکیٹ این پی بھاوسار کا کہنا ہے کہ مسجد جوکہ وقف کی ملکیت ہے۔ اس میں کسی کی دخل انداز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بلڈر اسے جھوپڑپٹی کی از سر نو تعمیر کے لئے بنائے گئے قوانین کی پشت پناہی میں اس کی از سر نو تعمیر کرنا چاہتی ہے لیکن وقف کی اس ملکیت کو اس قانون کے دائرے میں لایا نہیں جا سکتا۔ اسلیے ہم نے کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسجد کو بلڈر کے ہاتھوں فروخت کرنے والے ٹرسٹی شمیم دلوائی سے بات کرنی چاہی، لیکن اُنہوں نے بات کرنے سے انکار کے دیا۔

صدیقيه مسجد کا وجود سنہ 1976 میں عمل میں آیا 1977 میں اسکا رجسٹریشن کیا گیا تب سے لیکر لوگ یہاں نماز ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جامع مسجد کی انوکھی پہل: جلد ہی مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے ادارہ قائم کیا جائے گا

بلڈر اور ایک ٹرسٹی کے ذریعہ مسجد کینیز سودے بازی کو لیکر یہاں کے مسلمانوں نے ممبئی کے مسلمانوں سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ مسجد کے وجود کو برقرار رکھنے میں اُن کے ساتھ شانه بہ شانہ اور قدم سے قدم سے ملاکر کھڑے رہیں تاکہ مسجد پر کسی بلڈر یا حکومتی تنظیم ایس آر کی بھینٹ چڑھنے سے بچ جائے۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.