ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی گریجویٹ شبھم کمار نے سول سروسز امتحان میں ٹاپ کیا - रिजल्ट आने के बाद शुभम बेहद खुश हैं

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی سول سروسز امتحان 2020 میں شبھم کمار نے فرسٹ رینک حاصل کیا ہے۔ وہ آئی آئی ٹی بامبے سے سول انجینیئرنگ میں گریجویٹ ہیں جبکہ دوسرے مقام پر جاگرتی اوستھی ہیں۔

shubham kumar top the civil services exam 2020
آئی آئی ٹی گریجویٹ سول انجنیئر شبھم کمار نے ٹاپ کیا سول سروسز امتحان
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 10:45 PM IST

کمیشن کی جانب سے جاری آج حتمی نتائج کے مطابق سرفہرست 25 امیدواروں میں 13 مرد اور 12 خواتین ہیں۔ اس میں545 مردوں اور 216 خواتین سمیت کل 761 امیدواروں نے امتحان پاس کیا ہے اورمجموعی طور پر 761 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

منتخب امیدواروں میں 263 جنرل کٹیگری، 86 اقتصادی طور پر پچھڑے(ای ڈبلیو ایس)، 229 دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) 112 ایس سی اور 61 ایس ٹی سے ہیں۔

یو پی ایس سی نے جنوری میں سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے کے امتحان کا انعقاد کیا تھا اور اگست-ستمبر میں پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے انٹرویو لیے تھے۔ ان نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز، گروپ ’کا‘ گروپ’کھا‘میں تقرری کے لیے جمعہ کے روز حتمی نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج دہلی ہائی کورٹ میں زیر التواء رٹ عرضی (سی) نمبر 5153/2020 اور 7351/2020 کے نتیجے کے تحت ہوں گے۔

یو پی ایس سی کے احاطے میں امتحان ہال کے قریب ایک ’سہولت کاؤنٹر‘ واقع ہے۔

مزید پڑھیں:

جامعہ کے 20 طلبا نے سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی

امیدوار اپنا امتحان/تقرری سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23385271/23381125/23098543 پر کام کے دنوں میں علیٰ الصباح 10:00 سے شام 5:00 بجے کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔ نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ یعنی ایچ ٹی ٹی پی/ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یو پی ایس سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ آئی این پر بھی مہیا ہوگا۔ نتائج کے اعلان ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر نمبر ویب سائٹ پر مہیا ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.