ETV Bharat / bharat

Shahi Idgah Masjid Case: متھرا شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت ملتوی

پیر کو متھرا شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت متھرا کورٹ میں نہیں ہو سکی۔ عدالت کے کسی ملازم کی موت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ Shahi Idgah Masjid controversy

متھرا شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت ملتوی
متھرا شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت ملتوی
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 8:00 PM IST

متھرا: شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت پیر کو اے ڈی جے-7 کی عدالت میں نہیں ہو سکی۔ عدالت کے کسی ملازم کی موت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے 26 جولائی کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں شاہی عیدگاہ کے احاطے میں لڈو گوپال کی پوجا اور جل ابھیشیک کی اجازت مانگی گئی تھی۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی درخواست پر پیر کو عدالت میں اے ڈی جے-7 کی سماعت ہونی تھی، لیکن عدالت کے کسی ملازم کی موت کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی۔ Hearing of Mathura Shahi Eidgah case postponed

متھرا شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت ملتوی

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش کوشک نے بتایا کہ انہوں نے شری کرشن جنم اشٹمی کے تہوار سے قبل متنازع مقام شاہی عیدگاہ کے احاطے میں پوجا کی اجازت مانگی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ متنازع مقام ہی کرشن کا اصل جائے پیدائش اور ویگرہ مندر ہے۔ اس جگہ پر لڈو گوپال کی پوجا اور جل ابھیشیک کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: Shahi Eidgah Masjid Case: متھرا شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ میں آج سے روزانہ ہوگی سماعت

شاہی عیدگاہ مسجد کیس سے متعلق کئی مقدمات متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں زیر التوا ہیں۔ وقتاً فوقتاً اپوزیشن کے وکلاء عدالت میں اپنے دلائل پیش کرتے رہتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت کی تاریخ بھی طے کی گئی ہے۔ کرشنا بھکتا رنجنا اگنی ہوتری، اکھل بھارت ہندو مہاسبھا، ہندو آرمی چیف، لاء اسٹوڈنٹ سمیت کئی درخواستیں عدالت میں زیر التوا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.