ETV Bharat / bharat

شیو سینا اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 11:40 AM IST

Updated : Sep 12, 2021, 12:11 PM IST

شیو سینا نے اسمبلی انتخابات کے لیے کسی سیاسی اتحاد کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس نے مستقبل میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیوسینا کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہے کیونکہ پہلے ہی مہاراشٹر میں اس کی اتحادی ہے۔

Shiv Sena
Shiv Sena

شیو سینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں تمام 403 نشستوں کے لیے امیدوار اتارے گی۔ پارٹی نے ابھی تک کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کیا ہے لیکن اتحاد کے امکانات کا اشارہ دیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق اترپردیش میں شیو سینا کے رہنماؤں نے ہفتہ کو لکھنؤ میں ایک میٹنگ کی اور ریاست کی تمام نشستوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

یوپی شیو سینا کے سربراہ ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں جنگل راج غالب ہے۔ انہوں نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'پارٹی کی قیادت نے تعلیمی نظام اور صحت کے شعبے سے لے کر کووڈ وبائی مرض اور کسانوں کے سمیت کئی مسائل پر غور کیا۔'

اگرچہ شیو سینا نے اسمبلی انتخابات کے لیے کسی سیاسی اتحاد کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس نے مستقبل میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیوسینا کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہے کیونکہ پہلے ہی مہاراشٹر میں اس کی اتحادی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ یوپی میں ایم آئی ایم 100 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: شوکت علی

یو پی سی سی کے صدر اجے کمار لالو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی آنے والے دنوں میں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرے گی جبکہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پہلے کہا تھا کہ پارٹی کے دروآزے اتحاد کے لیے کھلے ہیں۔

Last Updated : Sep 12, 2021, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.