ETV Bharat / bharat

Shiv Sena Protests Against Rising Inflation: بڑھتی مہنگائی کے خلاف شیوسینا کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 2:53 PM IST

ملک بھر میں دن بدن مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں شیوسینا کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔ Protests against the Central Government

Shiv Sena Protests against Rising Inflation
بڑھتی مہنگائی کے خلاف شیو سینا کا احتجاج

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع کرانتی چوک علاقے میں شیوسینا کے کارکنان نے بڑی تعداد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل شیوسینا کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز، پوسٹر اور گیس سلنڈر لے کر مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔

ویڈیو

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب گھریلو گیس کی قیمت 1050 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔ بی جے پی حکومت نے 2014 انتخابات کے وقت بڑے بڑے وعدے کیے تھے لیکن آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ہے اور ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Increase in Prices of Daily Necessary Goods: روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

ساتھ ہی شیو سینا کے رکن اسمبلی امباداس دانوے کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی کم کرنا ریاستی حکومت کے ہاتھ میں رہتا تو وہ کم کر دیتی لیکن مہنگائی کم کرنا مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہے، اسی لیے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.