ریاست مہراشٹر کی حکمراں جماعت شیوسینا نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ 'کیا ملک میں برڈ فلو کی وباء پھیلنے کے پس پشت بھی کوئی پاکستانی، خالصتانی اور ماوء نواز تنظیموں کا ہاتھ ہے؟
سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں مھاراشٹرا کی حکمراں جماعت میں شامل شیوسینا نے بی جے پی رہنماؤں کے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانیوں، خالصتانیوں، چینیوں اور ماؤنوازوں کی کسانوں کے احتجاج کو حمایت حاصل ہے اور پردے کے پیچھے یہ ہی ملک دشمن طاقتیں ان کو اکسا رہی ہیں-
شیو سینا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو پھیلنے میں بھی کوئی پاکستانی، خالصتانی یا نکسلی کا ہاتھ ہے؟
اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ کسان نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران برڈ فلو پھیلنے کا نیا بحران سامنے آیا ہے، نیز چند سرکاری عہدے داران کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے ملک دشمن طاقیں شامل ہیں۔
سینا نے بی جے پی سے یہ سوال کیا کہ اب تک اس کی پارٹی کے ترجمانوں نے یہ اعلان کیوں نہیں کیا کہ مرغیوں اور پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کے پس پشت بھی، پاکستانی اور نکسلیوں کا ہاتھ ہے۔