ETV Bharat / bharat

The Kashmir Files: 'دی کشمیر فائلز' فلم پر شیعہ برادری کا اعتراض - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

مولانا کلب جواد نے الزام لگایا کہ اس فلم کے ٹریلر کے ذریعے ایران اور بھارت کے درمیان تلخی پیدا کرنے کی ایک منظم سازش رچی جارہی ہے، لہٰذا بھارتی حکومت اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فلم سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کےلیے سخت اقدامات کرے۔ Controversy Film The Kashmir Files

'دی کشمیر فائلز' نامی فلم پر شیعہ برادری کا اعتراض

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 1:24 PM IST

'کشمیر فائلز' کے نام سے بننے والی فلم تنازع میں آگئی ہے۔ شیعہ مسلمانوں نے فلم کے ایک سین پر سخت اعتراض کیا ہے۔ شیعہ عالم مولانا کلب جواد نے فلم کے ٹریلر میں دکھائے گئے ایک سین کو شیعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا ہے۔ فلم بنانے والوں پر الزام ہے کہ انہوں نے شیعہ برادری کے سپریم عالم آیت اللہ خمینی کی تصویر کو دہشت گردی سے جوڑ دیا ہے۔ Shia Community React Kashmir Files Trailer

شیعہ عالم مولانا کلب جواد نے اس فلم کے ٹریلر پر سخت اعتراض کیا ہے۔ مولانا کلب جواد نے الزام لگایا کہ کشمیر فائل کے ٹریلر میں شیعہ برادری کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کی تصویر کو منظم طریقے سے دہشت گردی سے جوڑ دیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت اور غلط ہے۔ مولانا کلب جواد نے حکومت ہند کے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو خط لکھ کر اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا کلب جواد نے خط میں لکھا ہے کہ اس فلم کے ذریعے شیعہ علماء کو بدنام کرنے اور ایران و بھارت کے پرانے تعلقات کو متاثر کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیت اللہ خمینی کے پیروکار کشمیری پنڈتوں کے قتل عام میں ملوث ہیں جو کہ سراسر غلط اور تاریخی حقائق کے منافی ہے۔

مولانا کلب جواد نے الزام لگایا کہ اس فلم کے ٹریلر کے ذریعے ایران اور بھارت کے درمیان تلخی پیدا کرنے کے لیے ایک منظم عالمی سازش رچی جارہی ہے، لہٰذا بھارتی حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے فلم سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

شیعہ مسلمانوں کی ایک بڑی تنظیم آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے بھی اس معاملے پر اعتراضات کئے ہیں۔ بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور مسلم عالم مولانا یعسوب عباس نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے فلم سے قابل اعتراض مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا یعسوب عباس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اس فلم بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور قابل اعتراض مناظر کو فوری ہٹایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.