ETV Bharat / bharat

گانا گاتے ہوئے ششی تھرور کا ویڈیو وائرل - ششی تھرور کا ویڈیو وائرل

کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے جب اسٹیج پر گانا شروع کیا، 'ایک اجنبی حسینہ سے یوں ملاقات ہو گئی۔'

گانا گاتے ہوئے ششی تھرور کا ویڈیو وائرل
گانا گاتے ہوئے ششی تھرور کا ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 8:42 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر سرگرم رہتے ہیں۔ ان کے ٹوئٹ اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ تھرور کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ جانئے تھرور نے کیا ٹوئٹ کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور کا ایک مختلف انداز منظر عام پر آیا ہے۔ وہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران ایک پروگرام میں اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے نظر آئے۔

گانا گاتے ہوئے ششی تھرور کا ویڈیو وائرل

تھرور نے خود اس گانے کے ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تھرور کی اس ویڈیو کو (خبر لکھے جانے تک) ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

تھرور نے ایک ٹوئٹ میں لکھا 'دوردرشن سرینگر کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ثقافتی پروگرام کے بعد مجھے ممبروں کے لیے گانے پر راضی کیا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی غلط تصویروں سے سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں: بی جے پی

تھرور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'یہ ریہرسل اور شوق کے طور پر کی جاتی ہے لیکن آپ اس سے لطف اندوز ہو۔'

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے دورے پر آئے کانگریس کے سینئر رکن پارلیمان ششی تھرور نے ہفتہ کو نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں ان کے بیٹے اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.