ETV Bharat / bharat

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی میعاد میں توسیع - ای ٹی وی بھارت خبر

سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت شکتی کانت داس کو دوبارہ آر بی آئی کا گورنرمقرر کر رہی ہے۔ ان کی تقرری 10 دسمبر 2021 سے بڑھا کرمزید تین سالوں کر دی گئی ہے۔

آر بی آئی
آر بی آئی
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Oct 29, 2021, 3:21 PM IST

مرکزی حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کی میعاد میں تین سال کی توسیع کردی ہے۔ شکتی کانت داس کی میعاد 10 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والی تھی۔

شکتی کانت داس 11 دسمبر 2018 کو آر بی آئی کے 25 ویں گورنر مقرر ہوئے تھے۔ اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے ان کی مدتِ کار میں توسیع کی گئی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں تقرری کمیٹی نے شکتی کانت داس کو تین سال کی مدت کے لیے دوبارہ آر بی آئی گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس 10 دسمبر 2021 کے بعد اگلے تین سال تک آر بی آئی کے عہدے پر رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

اقتصادی ترقی ہماری ترجیح: آر بی آئی گورنر

سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت داس کو دوبارہ آر بی آئی کا گورنر مقرر کر رہی ہے۔ ان کی تقرری 10 دسمبر 2021 سے بڑھا کر مزید تین سالوں کے لئے کی گئی ہے۔

شکتی کانت داس تین سال کی دوسری میعاد کے ساتھ اب دسمبر 2024 تک آر بی آئی کے گورنر رہیں گے۔

Last Updated : Oct 29, 2021, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.