ETV Bharat / bharat

Shaheen Afridi Wedding شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے شادی کر لی

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:45 PM IST

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے جمعہ کے روز کراچی کی ایک مسجد میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے شادی کر لی

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے جمعہ کے روز کراچی کی ایک مسجد میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کے قریبی دوست اور رشتہ دار موجود رہے۔ وہیں مہمانوں میں پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل موجود رہے۔ شادی کی نجی تقریب کے بعد تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق نکاح کے فوراً بعد ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق شاہین کی فیملی شادی کے لیے دو روز قبل کراچی پہنچی تھی اور جمعرات کی شب جوڑے کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ 22 سالہ فاسٹ بولر نے 25 ٹیسٹ، 32 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے کھیل کے تینوں فارمیٹس میں بالترتیب 99، 62 اور 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ شاہین اگلی بار پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ بتا دیں کہ 13پاکستان سپر لیگ فروری سے شروع ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahid Afridi Daughter Marriage شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی کا نکاح

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی 30 دسمبر 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔ ان کی شادی نصیر ناصر خان کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس نکاح کی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.