ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: شہید محمد شریف کی اہلیہ کو اعزاز سے نوازا گیا - اترپردیش

آزادی کے امرت مہتسو کے تحت سیما سرکشا بل (ایس ایس بی) کی سائیکل ریلی بارہ بنکی پہنچی جن کے استقبال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اسی تقریب میں شہید محمد شریف کی اہلیہ آسیہ بیگم کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت، ایس پی یمونا پرساد اور ایس ایس بی کے افسران نے شال دے کر اعزاز سے نوازا۔

shaheed-muhammad-sharif-wife
شہید محمد شریف کی بیوی
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے تیلما گاؤں کے شہید محمد شریف کی بیوی آسیہ بیگم کا سنیچر کو سیما سرکشا بل(ایس ایس بی) کی جانب سے اعزاز سے نوازہ گیا۔

اس دوران ان کے بیٹے آزاد انجم نے ان کی یادگاری عمارت بنانے کے مسئلے پر سوال کیا، جس پر رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی ان کے گاؤں جاکر اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرکے اس کا حل نکالیں گے۔

واضح رہے کہ آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جا رہے امرت مہتسو کے تحت ایس ایس بی کی سائیکل ریلی بارہ بنکی پہنچی، ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شہید محمد شریف کی اہلیہ آسیہ بیگم کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت، ایس پی یمونا پرساد اور ایس ایس بی کے افسران نے شال پہنا کر اعزاز سے سرفزاز کیا۔

شہید محمد شریف کی بیوی

اس موقع پر ان کے بیٹے آزاد انجم نے ان کے گاؤں میں اب تک ان کے والد کے نام پر مجوزہ یادگاری عمارت نہ بنانے کا مسئلہ اٹھایا، جس پر رکن پارلیمان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی ان کے گاؤں کا دورہ کریں گے۔

ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے تیلما گاؤں کے شہید محمد شریف 47ویں آر آر بٹالین میں نائب صوبےدار کے عہدے پر تعینات تھے۔

28 جون 2002 کی رات کپواڑا ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوگئے تھے۔ شہید محمد شریف سے قبل ان کے دو بھائی بھی فوج میں رہ کر ملک کی حفاظت کرنے کا کام کر چکے ہیں۔

اب محمد شریف کی فوج میں رہ کر ملک کی حفاظت کرنے کی وراثت ان کے دو بیٹے سرتاج انجم اور عمار انجم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی: شہید محمد شریف کی یادگار کی تعمیر کا امکان

واضح رہے کہ سنہ 2002 میں محمد شریف کی آخری رسومات میں تمام اعلیٰ افسران نے تیلما گاؤں آکر اعلان کیا تھا کہ دریا آباد ٹکیت نگر روڈ پر محمد شریف کے نام سے صدر دروازہ اور ان کے گاؤں میں محمد شریف کے نام پر یادگاری عمارت بنائی جائے گی، لیکن تقریبا 19 برس ہونے کے باوجود اس اعلان کو عملی جامعہ نہیں پہنایا گیا جبکہ محمد شریف کے کنبے کے افراد کے مطابق یادگاری عمارت بنانے کے لیے زمین کی نشان دہی بھی ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.