ETV Bharat / bharat

Shafiqur Rahman Barq on Hijab 'حجاب پر پابندی سے معاشرے میں غلط اثر پڑےگا' - رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برک

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے حجاب پر پابندی معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'حجاب پر پابندی سے معاشرے میں غلط اثر پڑےگا۔ یہ مذہب اور اسلام کا معاملہ ہے'۔ Shafiqur Rahman Barq on Hijab

Shafiqur Rahman Barq on Hijab
'حجاب پر سے پابندی ہٹانے سے معاشرہ میں غلط اثر پڑےگا'
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 5:25 PM IST

Updated : Oct 13, 2022, 5:56 PM IST

سنبھل: حجاب تنازعہ پر عدالت کے تبصرے کے بعد سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب پر پابندی سے ماحول خراب ہو جائے گا اور آوارگی بڑھے گی۔ Shafiqur Rahman Barq on Hijab

'حجاب پر سے پابندی ہٹانے سے معاشرہ میں غلط اثر پڑےگا'

جمعرات کو عدالت کے ججوں نے حجاب پر اپنی مختلف رائے دی ہے۔ اس کے بعد سنبھل لوک سبھا ایم پی شفیق الرحمن برق نے حجاب تنازعہ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذہب اور اسلام کا معاملہ ہے۔ اسلام میں جوان بیٹیوں اور خواتین کو بے پردہ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ بے نقاب خواتین اور جوان لڑکیاں بازاروں اور گلیوں میں نکلتی ہیں۔ اس سے ماحول خراب ہوتا ہے اور آوارگی بڑھتی ہے۔

شفیق الرحمن برق نے کہا کہ اگر آج اس پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ تو اس سے نہ صرف اسلام بلکہ معاشرے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس پر صحیح فیصلہ دے گی۔ ہریانہ کے وزیر انل وج کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کا بیان غلط ہے۔ وزیر ہو یا کوئی بھی، اسے کسی مذہب کے خلاف کچھ کہنے کا حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Hijab Ban Case حجاب معاملے پر سپریم کورٹ کے دونوں ججوں کی رائے مختلف، کیس بڑی بنچ کو منتقل ہوگا

ساتھ ہی ایس پی ایم پی نے بھی بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پورا ماحول خراب کر دیا ہے۔ ہم اسلام کے قانون پر عمل کرتے ہیں۔ حجاب پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، اس پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

Last Updated : Oct 13, 2022, 5:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.