ETV Bharat / bharat

Mexican Prison Armed Attack میکسیکو کی جیل پر حملہ میں چودہ افراد ہلاک، متعدد زخمی - جیل پر حملہ

میکسیکو کی ایک جیل میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے سبب جیل عملہ سمیت 14 افراد کے ہلاک جب کہ 24 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Mexican Prison Armed Attack

میکسیکو کی جیل پر حملہ
میکسیکو کی جیل پر حملہ
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 11:03 AM IST

میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو کے شہر سیوداد جواریز میں اتوار کے روز مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 24 قیدیوں کو فرار ہونے میں مدد ملی۔ یہ معلومات چیہواہوا اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے دی ہے۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم تعداد میں مسلح افراد بکتر بند گاڑیوں میں آئے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 10 افراد جیل کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، اس کے ساتھ ساتھ باقی سیکورٹی ایجنٹس بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ شروع ہونے کے تقریباً پانچ گھنٹے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حالات کو قابو میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے چند لمحے قبل مسلح افراد نے قریبی بلیوارڈ کے ساتھ میونسپل پولیس پر فائرنگ کی۔ Several people dead at a prison in the northern Mexican city

مزید پڑھیں:۔ ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، 116 ہلاک

بعد ازاں حملہ آوروں نے جیل کے باہر سیکیورٹی ایجنٹس کے ایک اور گروپ پر فائرنگ کردی۔ کچھ قیدیوں کے رشتہ دار نئے سال کا جشن منانے کے لیے کمپاؤنڈ کے باہر انتظار کر رہے تھے جس سے افراتفری پھیل گئی۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کچھ قیدیوں نے جیل میں مختلف اشیاء کو آگ لگا دی اور جیل کے محافظوں کے ساتھ جھڑپ کی۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ جیل کے الگ الگ سیلوں میں قید سکیورٹی فورسز اور قیدیوں کے درمیان چھڑپ ہوگئی۔ اس لڑائی میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس دوران 24 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایل پاسو ٹیکساس سے سرحد پار واقع شہر کے استغاثہ نے کہا کہ وہ حملے کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل مارچ 2009 میں جیل میں ہی لڑائی اور ہنگاموں کے دوران 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اگست 2022 میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں تین قیدی مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.