ETV Bharat / bharat

تیجس لڑاکا طیارہ کی فراہمی مارچ 2024 سے شروع ہوگی - تیجس ہلکے لڑاکا طیارہ

مادھون نے کہا کہ بہت سے ممالک نے تیجس لڑاکا طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور آئندہ چند برسوں میں پہلا برآمدی آرڈر ملنے کا امکان ہے، تیجس مارک 1 اے طیارے کی کارکردگی چین میں جے ایف 17 سے بہتر ہے کیونکہ اس کے اعلی انجن، رڈار سسٹم اور الیکٹرانک وارفیئر سائٹ ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی پوری ٹکنالوجی بہتر ہے۔

تیجس ہلکے لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) کی فراہمی مارچ 2024 سے شروع ہوگی

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 10:06 AM IST

بھارتی فضائیہ کو تیجس ہلکے لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) کی فراہمی مارچ 2024 سے شروع ہوگی اور مجموعی طور پر 83 طیاروں کی فراہمی تک تقریبا 16 طیارے ہر برس فراہم کیے جائیں گے۔ یہ معلومات بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر مادھاون نے دیا ہے۔

مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا 'بہت سے ممالک نے تیجس لڑاکا طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور آئندہ چند برسوں میں پہلا برآمدی آرڈر ملنے کا امکان ہے، تیجس مارک 1 اے طیارے کی کارکردگی چین میں جے ایف 17 سے بہتر ہے کیونکہ اس کے اعلی انجن، رڈار سسٹم اور الیکٹرانک وارفیئر سائٹ ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی پوری ٹکنالوجی بہتر ہے، انہوں نے کہا سب سے بڑا فرق ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کا ہے، جو حریف کے ہوائی جہاز میں موجود نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی امور (سی سی ایس) نے 13 جنوری کو 48 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ایل اے ایل سے 73 تیجس ایم کے 1 اے لڑاکا طیارہ اور دس ایل سی اے تیجس ایم کے 1 تربیتی ہوائی جہاز کی خریداری کی منظوری دی تھی، تاکہ بھارتی فضائیہ کی لڑائی کی صلاحیت مستحکم ہو سکے۔

مادھون نے کہا ہوائی جہاز کی اصل لاگت 25 ہزار کروڑ روپے ہے، جبکہ ہوائی اڈوں پر لوازمات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے استعمال ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کسٹم اور جی ایس ٹی پر لگ بھگ سات ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

ایچ اے ایل کے صدر نے کہا 'ہوائی جہاز کے ہر فائٹر ورژن کی لاگت 309 کروڑ روپے ہوگی اور تربیتی طیارے کی لاگت 280 کروڑ روپے ہے، مادھون نے کہا قیمت تھوڑی زیادہ ہے لیکن یہ ٹھیک ہے۔

48 ہزار کروڑ کی لاگت میں سے 2500 کروڑ ڈیزائن اور ترقیاتی لاگت ہے، جو ایروناٹیکل ڈویلپمنٹ ایجنسی کو دی جائے گی اور تقریبا 2250 کروڑ غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح کے لیے رکھے گئے ہیں۔

تیجس ایم کے 1 اے میں ایکٹو الیکٹرانک اسکینڈ رڈار، میزائل کی نمائش کی حد سے پرے ٹکنالوجی، الیکٹرانک وارفیئر سوئٹ اور ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کے نظام سے آراستہ ہوگا۔

توقع ہے کہ پانچ فروری کو ایرو انڈیا نمائش میں صدر رام ناتھ کووند کی موجودگی میں ایچ اے ایل اور بھارتی فضائیہ کے درمیان معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے۔

مادھون نے کہا بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہوائی جہاز کی فراہمی کے لیے تین سال کی اسٹریٹجک وقت کی حد ہے۔ ہم آخری تاریخ پر عمل کریں گے۔ پہلی ہوائی جہاز کی فراہمی مارچ 2024 میں متوقع ہے۔ انہوں نے کہا ابتدائی طور پر ہم چار طیارے فراہم کریں گے اور 2025 سے ہر برس اسے بڑھا کر 16 کر دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.