مہنگائی اور بے روزگاری پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران راہل گاندھی اور ششی تھرور سمیت کانگریس کے کئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ لیکن چند گھنٹوں کے بعد ان تمام رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ہے۔ Rahul Gandhi detained by police
مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں کانگریس کا احتجاج جاری ہے۔ دہلی پولیس نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو حراست میں لے لیا ہے۔ کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ وجے چوک پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ دراصل راہل گاندھی کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے راشٹرپتی بھون تک مارچ نکال رہے تھے۔ لیکن پولیس نے انہیں وجے چوک پر ہی روک دیا اور راہل گاندھی سمیت کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولس نے کانگریس کو اس مارچ کی اجازت نہیں دی۔ اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
احتجاج میں شامل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے۔ اس کے لیے حکومت کو کچھ کرنا پڑے گا۔ اسی لیے ہم لڑ رہے ہیں۔ انہیں دہلی پولیس نے کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر روک دیا۔ جس کی مخالفت کرتے ہوئے پرینکا سڑک پر بیٹھ گئیں۔ حراست میں لیے گئے کانگریس کے ارکان پارلیمان میں ملکارجن کھڑگے، جئے رام رمیش اور رنجیت رنجن سمیت تمام لیڈروں کو پولیس لائنز کنگس وے کیمپ میں رکھا گیا ہے۔