کندھمال: کچھ نیا سیکھنے یا تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پھولبنی کے ایک 70 سالہ ایم ایل اے انگدا کنہر نے جمعہ کے روز سالانہ ہائی اسکول سرٹیفکیٹ (HSC) کا امتحان دے کر بہت سے لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ انھوں نے 1978 میں پڑھائی چھوڑ دی تھی۔ Odisha MLA Appears Metric Exam
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (بی ایس ای) کی جانب سے منعقد امتحان سخت سیکورٹی کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہوا۔ مجموعی طور پر 5,71,909 طلباء امتحان میں شرکت کیے جبکہ 3,540 مراکز میں یہ امتحان ہورہا ہے۔ امتحانات 6 مئی تک جاری رہیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ ایم ایل اے نے ایک قانون ساز کے طور پر اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے اپنے کاشتکاری کے پس منظر پر قائم رہنے کی وجہ سے پچھلے سال سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔